Saturday October 26, 2024

کپتان کے لیے ایک اور بری خبر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جواب طلب کر لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10 کروڑ روپے

ہرجانہ کے دعویٰ پر عمران خان سے جواب طلب کر لیا ہے، نجم سیٹھی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے سیاسی جلسوں میں ان پر کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا عدالت 10 کروڑ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کرے عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

FOLLOW US