Saturday October 26, 2024

مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کون نکلا ؟ جان کر پائوں تلے سے زمین نکل جائے گی

مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کون نکلا ؟ جان کر پائوں تلے سے زمین نکل جائے گی….کراچی(سی پی پی )مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا۔سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات کے دوران بڑے انکشاف سامنے آئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کی سیکیورٹی زون ٹو سے برخاست ہونیوالا اہلکار دائود محسود تھا، جو کہ مختلف تھانوں میں

بھی تعینات رہا۔دائود محسود افغانستان سے داعش کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم دہشت گردوں کو افغانستان بھی فرار کرواتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی تو دائود محسود فرار ہوچکا تھا۔سی ٹی ڈی نے مستونگ دھماکا کرنیوالے خود کش حملہ آور کے باپ اوربھائی کو بنارس سے گرفتار کیا۔ جن کی نشاندہی پر دو دہشت گرد منگھوپیر سے پکڑے گئے۔

FOLLOW US