Sunday October 27, 2024

پاکستان میں آ رہا ہوں ۔۔۔۔۔ مشہور ترین بھارتی شخصیت نے عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر کپل دیو نے تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ جمعہ کوتحریک انصاف نے تین بھارتی کرکٹروں کو عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے،

جن میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھوشامل ہیں۔ حلف برداری تقریب میں 1992 ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت پر بھارتی کرکٹر کپل دیو نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ہیلو پاکستان‘‘ میں آ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب عمران خان بطور وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ مجھے اس لمحے کا شدت سے انتظار ہے جبکہ چند روز قبل سنیل گواسکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عمران خان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی وجہ سے اُن کی تقریب میں شرکت مشکوک ہے۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بھارت کے سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کیپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ عمران خان کی جانب سے نہ صرف اپنے کرکٹ دور کے سابق بھارتی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے بلکہ 1992ءمیں ان کی کپتانی میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کو بھی مدعو کیا ہے۔

FOLLOW US