اسلام آباد(نیوز ڈٰسک) ::اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواستیں منظور کرلی ہیں، درخواستیں منظور ہونے کے بعد جج محمد بشیران ریفرنسز کی سماعت نہیں کریں گے، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت اب احتساب عدالت کورٹ روم
نمبر2 کے جج کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن نے کی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔فیصلے کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کیے جائیں واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کے بعد باقی دونوں ریفرنس دوسری عدالت کومنتقل کرنے کی اپیل کی تھی۔ نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ باقی دو ریفرنس جج محمد بشیر نہ سنیں بلکہ دوسری عدالت منتقل کیے جائیں۔جس پرعدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرلی ہے۔درخواستیں منظور ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج ان ریفرنسز کی سماعت نہیں کریں گے۔اب ان ریفرنسز کی سماعت اب احتساب عدالت کورٹ روم نمبر2کے جج کریں گے۔