اسلام آباد (نیوزڈیسک) ’’ہم آپکے لئے یہ کام کرنے کو بھی تیار ہیں‘‘ ایرانی صدر نے عمران خان کو پیغام بھجوا دیا.. پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایران کا دورہ کر نے اور تاریخی مقامات کی زیارت کر نے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔عمران خان
نے کہا کہ معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنا اہم ترین ہدف ہے۔ ہفتہ کو پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر ایرانی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دور ان بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں، ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کامستقبل بدل سکتا ہے، ایران اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے، ایران خطے میں امن کیلئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے ایرانی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے، پاکستانی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہمارا اہم ترین ہدف ہے۔