Wednesday October 30, 2024

عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت وزیراعظم کیلئے اہل نہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کووزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی،،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں

 

گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کووزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں عمران خان نے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ تاہم عمران خان کو وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت

 

وفاقی حکومت کوحکم دے کہ اس ضمن میں امریکا سے تمام مصدقہ چیزیں عدالت میں پیش کرے۔درخواست گزار نے مزید مئوقف اپنایا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جس کے پیش نظر ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن،، اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کاحجم انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاکہ قومی خزانے پر اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اپنی اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتداء میں وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ اور وزراء مملکت کی تعداد کم رکھی جائے گی۔اسی طرح مشیر بھی کم رکھے جائیں گے۔لیکن کم وفاقی کابینہ میں بھی اتحادی جماعتوں کونمائندگی دی جائے گی۔کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15سے 20وزراء کی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنی کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کوخود مانیٹر کریں گے۔۔عمران خان کے نزدیک وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری ہونی چاہیے۔

FOLLOW US