اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی اداروں نے منسٹرزانکلیوکاسپیکرہاؤس وزیراعظم ہاؤس بنانے کیلئے غیرمحفوظ قراردے دیا۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کی سکیورٹی کے معاملے پر قانون نافذکرنے والے اداروں نے منسٹرزانکلیواوربنی گالہ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور دونوں
مقامات کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ منسٹرزانکلیوکاسپیکرہاؤس وزیراعظم ہاؤس بنانے کیلئے غیرمحفوظ ہوگا،سکیورٹی حکام نے بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی پر خدشات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مقامات کے اطراف باؤنڈری وال ہے نہ سکیورٹی چیک پوسٹ،دونوں مقامات سے کسی فردکوباآسانی ٹارگٹ کیاجاسکتاہے۔عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اسلام آبادانتظامیہ نے 2بارسینئررہنماسے ملاقات کی اور عمران خان کولاحق سکیورٹی خطرات سے متعلق آگاہ کیاگیا۔سکیورٹی حکام نے تمام صورتحال سے عمران خان کوآگاہ کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے اوربنی گالہ میں رینجرزکی پٹرولنگ کوبھی بڑھادیاہے ۔