Wednesday November 6, 2024

ایم کیو ایم ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے دسویں عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب

رہی ہے۔ تحریک اںصاف نے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے کل 115 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے 136 اراکین کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدواروں اور چھوٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز تحریک اںصاف اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان بھی رابطہ ہوا تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم اب اس حوالے سے متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔ جبکہ الیکشن کمیشن کو کراچی کی نشستوں پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروانی چاہیئے۔

FOLLOW US