Wednesday November 6, 2024

عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی بڑی دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر جم گئیں، سعودی ولی عہد نے بھی پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے جمعہ کے روز تحریک اںصاف کے سربراہ سے بنی گالہ میں ملاقات کی، سعودی ولی عہد کے پہلے دورہ پاکستان کی اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے

بعد سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کو مبارکبا دی گئی ہے۔سعودی حکومت نے پاکستان کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پو مبارکباد دی ہے۔ جبکہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پیغام بھی پہنچایا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کیساتھ تعلقات میں مزید بہتری آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ اس دوران سعودی سفیر نواف المالکی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مطلاع کیا کہ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے عمران خان کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز فتح کے بعد ان کی جانب سے کی گئی تقریر بہت مثبت تھی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا۔ عمران خان کے سعودی عرب سے متعلق خیالات و جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات سے قبل سعودی عرب کا خصوصی دورہ بھی کیا تھا۔ اس دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول بھی دیا گیا تھا۔

FOLLOW US