لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد قوم سے پہلا خطاب کیا جس دوران انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو بھارت کیساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بات بھی کی۔عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی گئی تو حریت رہنماءمیر وعظ عمر فاروق بھی ان
کے ’دیوانے‘ ہو گئے اور سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کشمیری عوام کے درد و کرب کو محسوس کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی پی ٹی آئی سربراہ عمران خان صاحب کا بیان خوش آئند ہے۔۔۔ کشمیری عوام اس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت ہند اس کا مثبت جواب دے گی۔“