Thursday November 7, 2024

عمران خان کی تقریر نئے پاکستان کا ایجنڈا ہے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے آج الیکشن میں جیت کے بعد قوم سے خطاب کیا۔جس کے متعلق معروف صحافی ارشد شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یہ تقریر نئے پاکستان کا ایجنڈا ہے۔ عمران خان نے کوئی بڑی بڑی باتیں نہیں کیں اور نہ ہی انہوں نے تقریر لکھی ہوئی تھی۔ارشد شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے

 

اپنی تقریر میں خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی سے متعلق گفتگو کی اور سب سے اہم بات یہ کہ عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق کہا کہ اگر وہ ایک قدم آگے بڑھیں گے تو ہم ان سے دو قدم آگے اچھے تعلقات رکھنے کے لیے بڑھیں گے عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں روزگاری ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آج کی تقریر سن کر مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا تھا۔ جب کہ کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے عمران خان کی ہر تقریر پر تنقید کی جاتی تھی کہ عمران کان کی تقریر میں غصہ ہوتا ہے۔اور وہ جذباتی تقریر کرتے ہیں۔ لیکن عمران خان کی آج کی تقریر سن کر لگ رہا تھا کہ عمران خان ایک عام آدمی سے بات کر رہے ہیں۔اور بہت سادی تقریر کی۔۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی پارٹی کو دھاندلی کا شکوہ ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں اور وہ حلقہ ضرور کھولیں گے۔تجزیہ نگاروں کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر سن کر ہمیں اتنی خوشی ہو رہی تھی تو ایک عام پاکستانی کو تو پتہ نہیں کتنی خوشی ہو گی۔۔عمران خان نے سنت نبوی کو زندہ کیا وہ ایک لیڈر کی طرح خطاب کر رہے تھے جسے سن کر خوشی ہو رہی تھی۔یاد رہے عمران خان نے آج الیکشن 2018ء میں جیت کے بعد عمران خان نے پہلی بار قوم سے خطاب کیا۔

FOLLOW US