Thursday November 7, 2024

این اے 131:خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا، تحریک انصاف کو جھٹکا لگ گیا

لاہور(نیوزڈیسک) این اے 131 پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق،، خواجہ سعد رفیق اب تک نتائج کے مطابق آگے ہیں جبکہ عمران خان دوسرے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ ہوا۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 6 بجے تک تھا۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے

پولنگ کے لیےمقرر کردہ وقت ختم ہوچکا ہے۔تاہم اب 7 بج چکے ہیں اور اس موقع پر ملک کے اکثر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ملک کے اہم ترین حلقوں کا نتیجہ اردو پوائنٹ کے پڑھنے والوں کے لیے حاضر ہیں۔این اے 131کے ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔اس حوالے سے اب تک نتائج کے مطابق خواجہ سعد رفیق اب تک نتائج کے مطابق آگے ہیں جبکہ عمران خان دوسرے نمبر پر ہیں۔خواجہ سعد رفیق کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 2400 سےتجاوز کر چکی ہے جبکہ عمران خان کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 800 ہے۔تاہم ابھی بہت سے پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوا۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار تھے۔۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں تھے جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں تھے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں تھے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں تھے ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پر 946 امیدوارمیدان میں تھے۔۔اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کل 59 امیدوار تھے۔

FOLLOW US