Friday November 15, 2024

پنجاب کے وہ بڑے حلقے جہاں کانٹے دار مقابلہ ہو گا لیکن جیت کس کی ہو گی؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کی سیاست کے بڑے نام ایک دوسرے کو دھول چٹانے کو تیارہو گئے۔ پنجاب کے اہم ترین حلقے جہاں کانٹے کا مقابلہ ہوگا،فیصلہ عوام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی

ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔یہ بات بھی طے ہو رہی ہے کہ کونسا مرکزی نام کس بڑے رہنما کے خلاف مقابلے مٰیں اترے گا۔ویسے تو پورے انتخابی منظر نامے میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہی مدمقابل ہوں گی لیکن کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں تگڑا پیچ پڑے گا۔ملک بھر میں 20 حلقے ایسے ہیں جہاں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں کانٹے کا جوڑ پڑے گا۔سب سے بڑا مقابلہ این اے 53 میں ہوگا جہاں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عمران خان ایک دوسرے کے مقابل اتریں گے۔دوسرا بڑا دنگل لاہور میں این اے 131 میں عمران خان اور مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کے مابین ہوگا۔تیسرا کڑاکے دار مقابلہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان کے درمیان ہوگا۔چوتھا مقابلہ این اے 73 میں خواجہ سعد رفیق اور عثمان ڈار کے درمیان ہوگا۔۔این اے 60 میں شیخ رشید اور حنیف عباسی میں بھی تگڑا مقابلہ ہونے کی امید ہے۔راولپنڈی این اے 63 میں چوہدری نثار اور سرور خان میں بھی دلچسپ مقابلہ ہوگا۔اسی طرح این اے 59 میں نثار علی خان ،،سرور خان اور لیگی امیدوار سردارممتاز خان سے ہوگا۔۔این اے 157 میں علی موسیٰ گیلانی اور زین قریشی میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔راولپنڈی این اے 58 میں راجہ پرویز اشرف اور لیگی امیدوار چوہدری عظیم میں مقابلہ ہوگا۔۔این اے 69 میں چوہدری پرویز الٰہی کا مقابلہ لیگی امیدوار مبشر حسین سے ہوگا۔این اے 78 میں ابرار الحق اور احسن اقبال کے مابین ہونے والا مقابلہ بھی قریب قریب رہے گا۔گوجرانوالہ این اے 81 میں لیگی خرم دستگیر کا مقابلہ تحریک کے چوہدری محمد صدیق سے ہوگا۔۔این اے 102 فیصل آباد میں نواب شیر سیرو کا مقابلہ لیگی طلال چوہدری سے ہوگا۔۔این اے 106 سے لیگی رانا ثنا اللہ کا مقابلہ تحریک انصاف کے نثار جٹ سے ہوگا۔وہاڑی این اے 164 میں تہمینہ دولتانہ کا مقابلہ تحریک انصاف کے طاہر اقبال سے ہوگا۔ڈیرہ غازی خان این اے 191 سے زر تاج گل کا مقابلہ اویس خان لغاری سے ہوگا۔۔این اے 182 میں جمشید دستی کا مقابلہ تحریک انصاف کی تہمینہ دستی سے ہوگا۔

FOLLOW US