مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے دوران ہوئے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 128ہو گئی۔ شہید ہونے والوں میں بی پی 32کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھائی نواب سراج رئیسانی بھی شامل ہیں ۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 142بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنےکا خدشہ ہے۔ زخمی افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔ ادھر بنوں میں جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی کے انتخابی جلسے کے دوران بھی بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
