اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے امیدوار برائے اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیاہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور میں خود کش حملے میں اے این پی رہنما ہارون بلور شہد ہو گئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 18 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔
