Thursday November 28, 2024

مسلم لیگ (ن)کو ایک اور جھٹکا عدالتی فیصلے میں نوازشریف کو ایک نہیں بلکہ دو سزائیں سنائی گئی ہیں چونکا دینے والی خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ نوازشریف کو 10سال قید اور8ملین پائونڈز جرمانے کی سزا ، مریم نواز کو سات سال قید اور دو ملین پائونڈز جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے ۔ مریم نواز کو دس سال کےلئے الیکشن سے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والوں کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ نواز شریف کو ایک نہیں بلکہ دو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق نواز شریف کو ایوین فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کے

علاوہ شیڈول ٹو کے تحت مزید ایک سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ مریم نواز شریف بھی سزا ملنے کے باعث اگلے 10 سال انتخابات لڑنے کی اہل بھی نہیں رہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کو سنائی گئی دونوں سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہی ہو گا یعنی اس طرح نواز شریف مجموعی طور پر 7 سال ہی قید کاٹیں گے

FOLLOW US