Thursday September 18, 2025

نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد مریم نواز کا اہم بیان سامنے آگیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج سپریم کورٹ کی طرف سے شریف خاندان کو سزا سنائے جانے کے بعد مریم نواز کا بیان بھی آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے سترسال سے پاکستان میں سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے ۔ آج ظلم کیخلاف لڑنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا ،یاد رہے کہ آج نواز شریف کیخلاف ملک کے سب سے بڑے کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں انہیں دس سال قید کی سزا اور دس ملین پاونڈ جرمانا ہوا ہے