چارسدہ (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کا چارسدہ میں جلسہ،، کتنے آدمی تھے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی سابق حکمراں جماعت اے این پی کے گڑھ میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کابھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے جمعرات کے روز تحریک انصاف نے
خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی سابق حکمراں جماعت اے این پی کے گڑھ میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔ واضح رہے کہ چارسدہ عمومی طور پر اے این پی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، تاہم تحریک انصاف یہاں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دوسری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب!آپ ان چوروں کومیچ کھیلنے دیں ،ہم ان کوپکڑ کرجیل میں ڈالیں گے،،نوازشریف کہہ رہاابھی فیصلہ نہ دیں ،،نوازشریف آپ قوم کے مجرم ہو،کیوں رعایت دی جائے؟وزیراعظم کے امیدواربلاول ایک کلومیٹرپیدل نہیں چلے،مریم شریف نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا،25جولائی تقدیر بدلنے کا دن ہے،عوام اپنے لیے باہر نکلیں،اقتدار میں آکر اداروں کومضبوط کریں گے۔ باچا خان کے نظریات سے اختلافات ہوسکتے ہیں ۔اختلافات کے باوجود باچا خان ایک لیڈر تھے۔مغرب جمہوری نظام کے باعث ہم سے آگے ہے۔مسلمان تین چار سوسال تک مسلمان عظیم سپرپاور تھے۔۔علامہ اقبال سے کسی نے پوچھا کہ کیوں پیچھے رہ گئے۔مغرب میں بادشاہت سے جمہوریت آگئی اور اسلامی دنیا میں بادشاہت آگئی۔کیونکہ
اگر حقیقی جمہوریت میں لیڈرمیرٹ پرآتا ہے۔ قائد اعظم نے چالیس سال جدوجہد کی اور لیڈر بن گئے۔۔قائداعظم کی وجہ سے ہی پاکستان بنا۔لیکن قائداعظم کا بیٹا ہوتوکیا وہ بھی لیڈربن جائے؟ یہ ایسے ہی ہے عمران خان کرکٹرتواس کابیٹا بھی کرکٹریہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے بعد ذوالفقار بھٹو آئے لیکن ان کے جانے سے کوئی لیڈر نہیں آیا۔۔نوازشریف لیڈر نہیں ان کوضیاء الحق نے لیڈربنایا۔ نوازشریف پہلا لیڈر تھا جس کوڈکٹیٹر نے چوسنی دے کرپالا۔اب شہبازشریف کی تمام ترقی اشتہاروں میں ہے۔40ارب کی ترقی کے اشتہار دیے گئے۔اب جب بارش ہوئی توشہبازشریف کوپتا چلا کہ اصل ایمپائراللہ کی ذات ہے۔کے پی کے کے مقابلے میں لاہور کا 3گنا زیادہ بجٹ لاہور کا ہے۔جب بارش ہوئی تولوگوں کوپتا چلا کہ ترقی اشتہاروں میں تھی۔ادھر آصف زرداری جس کوبے نظیرپرچی دے کرچلی گئی۔ ان کا بیٹا جس نے ایک کلومیٹرزمین چل کربھی نہیں دیکھی ۔وہ وزیراعظم کا امیدوار ہے۔ادھر اسفند یار ولی اور آفتاب شیرپاؤ کا بیٹا امیدوار ہے۔یہ کیسی جمہوریت ہے؟مریم شریف نے زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا۔وہ بھی وزیراعظم بننا چاہتی ہیں۔محنت کش کیا کام کرتا ہے؟ کسان کیا کرتا ہے؟ محنت کرکے کیسے پیسا کمایا جاتا ہے؟اسی طرح مولانا فضل الرحمن کا بیٹا اور بھائی دونوں سیاست میں ہیں۔ فضل الرحمن ہرجماعت کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔ہماری جمہوریت اس لیے کامیاب نہیں ہوئی کہ جماعتوں میں میرٹ نہیں ہے۔پہلے لیڈر، پھر وزراء اور پھر تمام تعیناتیاں میرٹ پرکی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی تاریخ کااہم دن ہے۔اللہ نے آج آپ سب کواپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔اللہ نے ذوالفقار بھٹو کو1970ء میں موقع دیا لیکن بدقسمتی سے آج تک لوگوں کوروٹی کپڑا اور مکان نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ 6ہزار ارب
سے 27ارب روپے تک قرضہ ہوگیا ہے۔۔نوازشریف اور زرداری نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا باہر منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں دبئی میں 900سوارب روپے کے گھر خریدے گئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کرکہہ رہا کہ ابھی فیصلہ نہ دیں ،،نوازشریف آپ قوم کے مجرم ہوآپ کوکیوں رعایت دی جائے؟انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب!آپ ان چوروں کومیچ کھیلنے دیں ،ہم ان کوپکڑ کرجیل میں ڈالیں گے۔اقتدار میں آکرادارے مضبوط کریں گے ۔ادارے مضبوط ہوں گے توپاکستان خوشحال ہوگا۔اقتدار میں آکر ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔