Thursday September 18, 2025

مسلم لیگ (ن)کو سب سے بڑا جھٹکا الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عالیہ نے سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو صوبائی حلقہ پی پی 117فیصل آباد سے الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل ایپلٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران شیر علی کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر کی سربراہی میں دو رکنی عدالتی بینچ نے عمران شیر علی کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کا

غذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے جبکہ سوئی گیس کے بقایاجات ادائیگی کے باوجود ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے ہیں۔درخواستگزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔عدالت نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی ہے اور الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔