Thursday September 18, 2025

“چھوٹا بھائی کہہ رہا ہے کہ قومی حکومت بنائوں گا ، بڑا کہہ رہا ہے کہ تم ہوتے کون ہو” چودھری نثار نے اپنے سابقہ دوستوں کے اختلافات کو اچھالنا شروع کر دیا ، دھماکے دار بیان

راولپنڈ ی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ نوازشریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے ،نوازشریف نے وفاداری نہیں نبھائی بلکہ مجھ سے دشمنی کی ، میں نے نوازشریف سے 34سالہ وفاداری نبھائی ہے ، لوگ بتائیں (ن) لیگ کو ووٹ کس لیے دیتے تھے ، میں نے عزت سے سیاست کی ہے ، مجھے بہت بڑی کامیابی نظر آرہی ہے ، پورے پاکستان کی نظریں اس حلقے پر لگی ہوئی ہیں ۔میں نے اس

علاقے کی ایک ایک اینٹ لگائی ہے ، میں نے پچھلے پانچ سال میں اس حلقے کو 17ارب روپے دیے ، لوگ پرچیوں سے نہیں ضمیر سے ووٹ دیتے ہیں ۔شہباز شریف کہتے ہیں کہ قومی حکومت بناؤں گا جبکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف کو قومی حکومت بنانے کا اختیار کس نے دیا ،مجھے اگر اقتدار کا لالچ ہوتا تو وزارت سے استعفیٰ نہ دیتا اور اگر ٹکٹ کا لالچ ہوتا تو (ن) لیگ کو درخواست دیتا ،میں نے اپنا نہیں صرف نوازشریف کا سوچا ، میں کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا ،نوازشریف نے لاہور اپنے حلقے میں پیسے کیوں نہیں لگائے ،نوازشریف کا جواب میرے حلقے کے عوام دیں گے ۔