اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم بنانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے حکم دیا ہے کہ ڈیم بنانے کے لئے واپڈا اور دیگر ادارے آپس میں رابطہ رکھیں، عدالت نے چئیرمین واپڈا کی سربراہی میں ڈیم کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور حکم دیا ہے کہ تین ہفتوں میں تمام معاملات کا مکمل کر کے عدالت کو بتاتا جائے، عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ڈیمز کی
تعمیر کے لیے عوام سے بھی چندے کی اپیل کی جائے، چیف جسٹس نے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی افراد ڈیم کے حوالے سے فنڈز دے تو انکم ٹیکس والے اس سے سورس نہیں پوچھ سکتے، عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نام پر بینک اکاونٹنٹ کھولا جائے گا جس میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کیے جائیں گے…