Monday January 27, 2025

لاہور میں بارش کا پانی جمع ہونے کا ذمہ دار کسے قرار دے دیا جان کر آپ مارے حیرت کے منہ تکنا شروع کردیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ انھوںنے بارش سے متاثرہ علاقے دیکھے اور نگران حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور کی سڑکوں اور گلیوں کی حالیہ پیدا شدہ صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے بارشو ں کی صورتحال سے بچنے کےلیے کوئی پیشگی اقدامات نہیں کیے ۔ شہباز شریف نے اپنے

حلقہ این اے 132کے دورے کےدوران عام لوگوں سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل معلوم کیے ۔

FOLLOW US