Monday January 27, 2025

پاکستان میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ریسکیو اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ بارشوں کا یہ حالیہ آئندہ دو دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہہلکی ہوا کا یہ سلسلہ جوکہ پیر کے روز پاکستان میں داخل ہوا تھا لاہور،، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجا ب کے بیشتر بالائی علاقوں میں شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے ۔ متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب جہلم میں 49 ملی میٹر، گجرات 35 ملی میٹر، گوجرانوالہ 33 ملی میٹر، بالاکوٹ 28 ملی میٹر، مالم جبہ 41 ملی میٹر، اسلام آباد 39 ملی میٹر، مری 20 ملی میٹر، منگلا 27 ملی میٹر، قصور 19 ملی میٹر،

چکوال 11 ملی میٹر، منڈی بہا الدین 11 ملی میٹر، سیالکوٹ 15 ملی میٹر، راولاکوٹ 17 ملی میٹر، کوٹلی 8 ملی میٹر، مظفر آباد 6 ملی میٹر اور کوہاٹ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

FOLLOW US