Monday January 27, 2025

پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی خوفناک اضافہ نئے ریٹ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہوشربا اضافے نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔اور اس پر رہی سہی کسر مہنگی بجلی پوری کردے گی ۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میںا ضافے کی خبر آگئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عوام پر ساڑھے 15ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کےلئے نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت ایک روپے 22پیسے بڑھا دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)

کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نیپرا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کی قیمت مئی کے مہینے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔بڑھائی گئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

FOLLOW US