Monday January 27, 2025

دوستی کا رشتہ رہا ہے، عمران خان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے مبینہ طور پر اچھی رائے نہیں رکھتے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ایک معروف روزنامہ خبریں کے مطابق عمران خان اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان دوستی کا رشتہ رہا ہے، عمران خان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے مبینہ طور پر اچھی رائے نہیں رکھتے اس کے باوجود انہوں نے چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی اور موقف اختیار کیا تھا کہ اگر چوہدری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے تو ان کے مقابلے میں

تحریک انصاف امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی جس پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو ں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت کے بعد چوہدری نثار علی خان نے براہ راست عمران خان سے رابطہ کرنے کے بجائے قریبی دوست کے ذریعے تین مرتبہ بالواسطہ طور پر رابطہ کیا لیکن عمران خان نے ان کی جانب سے شرائط کا کوئی خاص جواب نہ ملنے کے بعد شمولیت کی بات کو بند کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے سینئر نائب صدر غلام سرور خان جیسے مضبوط امیدوار کو میدان میں اتا رکربھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کی جانب سے شمولیت کی دعوت کے بعد چوہدری نثار علی خان نے عمران خان سے براہ راست رابطہ کرنے کے بجائے ایک دوست کے ذریعے تین مرتبہ رابطہ کیا لیکن عمران خان کی جانب سے مثبت اشارہ نہ ملنے پر شمولیت کا باب بند کرکے ان کے دونوں حلقوں سے پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام سرور خان کو میدان میں اتارا ہے۔ اب فیصلہ میدان میں ہو گا۔

FOLLOW US