سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم کی بیمار اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی ۔ نیب عدالت میں پیشی کے دوران نوازشریف اور مریم نواز کے وکیل نے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے تاہم وہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران نوازشریف اور مریم نوازعدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں انتہائی
علیل ہیں۔ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی۔عدالت میں پیش کی گئی کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ 27 جون کو تیارکی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نوازکی طبیعت پہلے کی نسبت بہترہوئی ہے تاہم وہ ابھی تک وینٹی لیٹرپرہیں اورانہیں وینٹی لیٹرہٹانے کا فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔