Monday January 27, 2025

آئی ایس آئی کے جس کرنل نے رانا اقبال سے ملاقات کی اس کا نام بھی مجھے معلوم ہے، میاں نوازشریف اپنے الزام پر ڈٹ گئے ، ایک اور چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ رانا اقبال سراج کے ساتھ گزشتہ دنوں پیش آئے واقعے کی تفصیلات خود انھوںنے مجھے بتائی ہیں ۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ اقبال سراج خود آئی ایس آئی کے دفتر بھی گیا تھا اور جس کرنل نے اقبال سراج سے ملاقات کی ۔ مجھے اس کا نام بھی بتایا گیا ہے ضرورت پڑی تومیں وہ نام میڈیا پر لے آئوں گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف

نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوگا۔ نواز شریف کے اسی بیان کو ان کے اپنے لیگی امیدوار نے جھٹلا دیا اور اپنے ویڈیو بیان میں سارے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گودام پر پیش آئے جس واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گودام پر محکمہ زراعت کے حکام آئے اور اداروں کے بارے میں ان کی جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوچکی ہے اور ان کے معاملے سے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنے گزشتہ بیان کی تردید کرتے ہیں

FOLLOW US