Monday January 27, 2025

نگران حکومت نے تو حد ہی کر ڈالی پٹرول اچانک ہی کتنا مہنگا کردیا گیا، غریب کی کمر ہی ٹوٹ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نےنیا مالی سال شروع ہوتے ہی عوام پر مہنگائی کا ایک بم گرا دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت فی لٹر 7روپے 54پیسے بڑھا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 14 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل میں 3 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے

کا اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 99 روپے 50 پیسے ہو گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگی۔ مٹی کا تیل 87 روپے 70 روپے کا ہو گیا ہے۔حکومتی نے مالی مشکلات کے باعث قیمتوں کا مکمل اضافہ عوام پر منتقل کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ 31 جولائی تک رہے گا۔

FOLLOW US