Monday January 27, 2025

آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز مسلم لیگ (ن)نے الیکشن 2018 کا بائیکاٹ کردیا تحریک انصاف کی جیت پکی ہو گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)نے الیکشن 2018سے بائیکاٹ کا اشار ہ دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)نے الیکشن 2018میں حصہ لینے کو تین باتو ں سے مشروط کردیا۔ پہلی شرط یہ ہے کہ پاک فوج الیکشن کے پروسیس سے باہر ہوجائے دوسری یہ کہ عدالتوں سے نا اہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہو اور اس کا فیصلہ عوام کریں جبکہ تیسری شرط یہ ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

حسن عسکری کو عہدے سے ہٹادیا جائے ۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ یہ تینوں شرائط بہت ہی سخت ہیں۔ یہ صرف ایک جماعت کی شرائط ہیں ، یہ الیکشن لڑنے والی باقی جماعتوں کی شرائط نہیں ہیں اور نہ ہی عوام کا ان شرائط سے کوئی تعلق ہے۔ ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا اصل مقصد پاک فوج کو الیکشن میں غیر فعال کرنا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)کو جتوانے کی خواہش رکھتا ہے جو کہ پاک فوج کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے الیکشن سے بائیکاٹ کی صورت میں تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کے امکانات روشن ہوجائیں گے ۔

FOLLOW US