Thursday September 19, 2024

عام انتخابات قریب آتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 19شہر وں کو حساس قرار دیدیا

سرگودھا(سی پی پی) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پچیس جولائی کو ہونیوالے ملک میں عام انتخابات میں سرگودھا سمیت 9 1شہروں کو حساس قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم کے دنوں میں سکیورٹی کے فرائض تجویز کرنے کی سمری روانہ کی ہے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات میں حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ کالعدم تنظیموں کے ڈیتھ سکوارڈ الیکشن میں تخربی کاروائیاںکرسکتے ہیں جس کی بنیاد پر سرگودھا’ لاہور’ راولپنڈی’ جھنگ’ فیصل آباد’ شیخو پورہ’گجرانوالہ’ ملتان’ ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،ڈیرہ

غازی خان، اٹک ،سائیوال ،اوکاڑہ ،منڈی بہاوالدین ،جہلم ،حافظ آبادبھکر،میانوالی ،کو حساس قرار دیاگیاہے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی گر کاروائیاں روکنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے اور جلد ہی ان کیخلاف جلدکاروائی کرنے کافیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنیوالے ادروں کی طرف سے قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس اور اہم مقامات پر چھاپوں کے دوران پولیس کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران اہم معلومات ملی ہیں جن کی روشنی میں صوبہ بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیف الیکش کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

FOLLOW US