Monday September 16, 2024

” جہانگیر ترین مسلسل فون کر رہا ہے لیکن میں اٹینڈ نہیں کررہا ” عمران خان نے صحافیوں کو اپنا موبائل فون دکھاتے ہوئے ایک ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بار ے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کا فون اٹینڈ کرنے سے بھی گریزا ں ہیں۔ معروف صحافی راشد قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے خود کو اپنا موبائل فون کی سکرین دکھائی تھی جس پر جہانگیر ترین کی کال آرہی تھی ۔اور عمران خان نے کہا ” یہ دیکھو جہانگیر ترین کا لندن سے فون آرہا ہے لیکن میں اٹینڈ نہیں کر رہا ” صحافی

راشدہاشمی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ’ عمران خان نے چند افراد کو اپنا فون دکھا کر کہا کہ دیکھیں جہانگیر خان ترین مجھے لندن سے کالیں کررہے ہیں اور میں فون نہیں اٹینڈ کررہا‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں جہانگیرخان ترین کی تجاویز کو نظرانداز کیاگیایا ان لوگوں کی اکثریت سے ٹکٹ واپس لے لیے گئے جنہیں جہانگیرخان ترین جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف میں لائے تھے جس کے بعدشاید دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ جمعرات کو جہانگیرترین اپنی فیملی کے ہمراہ لندن چلے گئے تھے ۔

FOLLOW US