Monday September 16, 2024

مسلم لیگ (ن)کا تحریک انصاف پر زبردست جوابی حملہ ایک ایسی شخصیت کو ساتھ ملا لیا کہ کپتان کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پے درپے حملے برداشت کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن)نے بھی تحریک انصاف پر پلٹ کر وار کر دیا ۔ جھنگ سے تحریک انصاف کے اہم عہدیدار کو ساتھ ملا لیا ۔سابق حکمران جماعت نے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر آصف علی ڈھڈی کو پی پی 126 سے ٹکٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر آصف علی ڈھڈی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے

جارہے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں جبکہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔

FOLLOW US