Monday September 16, 2024

کپتان نے مسلم لیگ (ن)پر ہلہ بول ڈالا، سابق وزیرکی وکٹ اڑا ڈالی، پنجاب کا سیاسی منظر نامہ تبدیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)سے منحرف ہونے والے سینئر رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر خوراک چودھری عبدالغفور سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رابطہ کیا ہے اور انھیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دے ڈالی ہے۔چوہدری عبدالغفور میو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےرابطہ کیا ہے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور وہ جلد ہی ان کی رہائشگاہ پر آئیں گے اور انہیں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ چوہدری

عبدالغفور میو کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے تھے۔

FOLLOW US