Thursday September 18, 2025

بڑی بغاوت ! پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کیساتھ کیا گیم کھیلنے والے ہیں!! معروف صحافی کےانکشاف نے کپتان کو پریشان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹس کے معاملے پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پارٹی میں موجود یہ اختلافات صرف جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی کے مابین موجود کوئی کشمکش نہیں ہے جبکہ مجموعی طور پر جو بہت زیادہ انتخابی اُمیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی میں

شامل ہونے کی ترغیب دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس سے یہ ہوا کہ پارٹی میں بہت زیادہ انتخابی اُمیدوار اکٹھے ہو گئے ہیں، انتخابی اُمیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی میں جو پُرانے لوگ موجود ہیں وہ بھی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اور پھر جو انتخابی اُمیدوار اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ان میں بھی کھینچا تانی جاری ہے۔حامد میر نے کہا کہ بظاہر سن کو جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی نظر آ رہی ہے جبکہ پارٹی میں اوربھی کئی قسم کی گروپنگ ہو چکی ہے۔ لیکن زیادہ گروپنگ یہی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو بالخصوص جنوبی پنجاب میں بہت نقصان ہو گا۔ جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے جو ٹکٹس دئے وہ واپس بھی لیے ہیں،اور ابھی تک جن کے پاس ٹکٹس ہیں تو کوشش کی جا رہی ہےکہ وہ ٹکٹس بھی تبدیل کر دئے جائیں جس کی وجہ سے پارٹی چئیرمین عمران خان پر بہت دباؤ ہے۔ایسی صورتحال مسلم لیگ ن میں بھی دیکھنے میں آئی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف میں موجود کشمکش نے شدت اختیار کی ہوئی ہے اب ایسا لگتا ہے کہ پنجاب میں مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہی ہو گا۔ جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں تحریک انصاف کا ایک گروپ دوسرے گروپ کے اُمیدواروں کو

ہرانے کی کوشش کرے گا۔تو اس کا فائدہ مسلم لیگ ن سمیت کئی سیاسی جماعتوں کو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا اندرونی بحران بہت زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ جس کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اتنے پریشان ہیں، کہ ان کی پیشانی پر پسینہ صاف نظر آتا ہے ،سینئیر رہنما نے مجھے کہاکہ دو دن سے میرے سر میں درد ہے اور درد ختم نہیں ہو رہی۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء سے قبل سب سے پہلے اپنے اُمیدواروں میں پی ٹی آئی نے ٹکٹس تقسیم کیے تھے لیکن اب پی ٹی آئی اپنے کئی اُمیدواروں سے ٹکٹس واپس لے رہی ہے۔ جس پر پارٹی کو سخت تنقید کا سامنا ہے گذشتہ روز پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختیار کو دیا گیا ٹکٹ بھی واپس لے لیا تھا۔ سیاسی مبصرین اسے پی ٹی آئی کا روایتی یوٹرن قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس سے پی ٹی آئی کو الیکشن میں شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔