Thursday September 18, 2025

فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر نے خوفناک حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018ء کی آمد آمد ہے اور عام انتخابات میں بس کچھ دن ہی رہ گئے ہیں۔عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈر اور رہنماؤں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں بڑھا لی ہیں اور

انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔تاہم قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ کئی سیاسی جماعتوںنکے رہنماؤں کی زندگی کو جان کا خطرہ ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔نیکٹا کی طرف سے محکمہ داخلہ پنجاب،، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، آئی بی، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی سکیورٹی بڑھانے اور اس حوالے سے خفیہ نگرانی کو مزید سخت کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی قابل اعتبار زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں دہشتگردوں کے محتلف گروہوں کے کمانڈروں کا اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی کے مذموم منصوبے بنائے گئے اور پی پی اور اے این پی کی قیادت اور جلسوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر نیکٹا نے شہباز شریف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے سیکیورٹی ایجنسیوں کو اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔