Thursday September 18, 2025

پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھا کر کتنا کر دیا گیا نگران حکومت عوام کے جوڑوں میں ہی بیٹھ گئی، تشویشناک رپورٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا ۔ پٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح میں پانچ فیصد اور ڈیزل پرسات فیصد اضافہ کردیاگیا ۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح سات فیصد سے بڑھا کر بارہ فیصد اور ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد سے بڑھا کرچوبیس فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پرسیلز ٹیکس کی شرح سات فیصد سے بڑھا کربارہ فیصد اورلائٹ

ڈیزل آئل پرسیلزٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر نو فیصد کردی ہے۔سابق حکومت نے جون کیلئے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پرعملدرآمدایک ہفتے کے لئے روک کر31مئی کو پٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلزٹیکس کی شرح میں کمی کردی تھی۔ نگران وفاقی حکومت نے گیارہ جون کوپٹرولیم مصنوعات پرعائدسیلزٹیکس کی شرح بڑھائی ہے جس کے نتیجے میں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔