Monday September 16, 2024

مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی کون سی خامیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے نواز لیگ صرف 60سیٹیں جیت کر کس طرح حکومت بنا سکتی ہے، حیران کن رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اپنے بعض رہنمائوں کی جانب سے الیکشن 2018کا بائیکاٹ کرنےکی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ (ن)کے بعض رہنمائوں نے اپنی پارٹی قیادت کو تجویز پیش کی تھی کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات، گرفتاریوں اور نااہلی کے فیصلے کا حل

یہی ہے کہ پارٹی 2018کے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرے ۔ تاہم شریف برادرا ن نے ایسے رہنمائوں کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عمران خان کےلئے میدان صاف ہوجائے گا اور تحریک انصاف اقتدار میں آجائے گی۔اور یہی سب کچھ عمران خان اور ان کی حمایتی قوتیں چاہتی ہیں۔ تاکہ میدان صاف ہوجائے اور عمران خان وزیراعظم بن جائیں ۔لیگی قیادت نے یہ بھی موقف اپنایا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت اب بھی مضبوط ہے۔اس سے بہتر آپشن یہ ہے کہ الیکشن لڑاجائے چاہے مقتدر قوتیں جتنی بھی گرفتاریاں اور نااہلیاں کر لیں۔ تاہم تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن)لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کرے گی جس کی قیادت مریم نواز کریں گی۔اور پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت کو اسی طرح ٹف ٹائم دیا جائے گا جیسے اس نے مسلم لیگ (ن) کو اس کے دور حکومت میں دیا ۔ مرضی کے نتائج نہ آنے کی صورت میں ن لیگ دھاندلی کو بنیاد بنا کر لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کرے گی اور اسی طرح دھرنے دینے سمیت کئی آپشنز بھی زیر غور ہیںجن میں ایک اہم اور بنیادی آپشن پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کی کوشش بھی کرنا ہے ن لیگ کے ایک سینئر رہنماء4 کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ ساٹھ سے ستر نشستیں لے گئی او ر پیپلز پارٹی کو چالیس سے زیادہ نشستیں مل گئیں تو متحدہ مجلس عمل ، ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت دیگر چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت بھی بنائی جا سکتی ہے جبکہ تحریک انصاف کے حوالے سے اس رہنماء4 کا کہنا ہے کہ وہ سو سے کم نشستیں ہی لینے میں کامیاب ہوگا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرکز میں حکومت نہ بننے کی صورت میں ن لیگ کا سب سے بڑا ہدف پنجاب میں حکومت بنانا ہوگا اور اس کے لئے وہ زیادہ پر امید ہیں اس حوالے سے انہوں نے دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا آپشن کھلا بھی رکھا ہوا ہے او ر اسے استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔

FOLLOW US