Monday September 16, 2024

“الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے ، اگر تحریک انصاف الیکشن جیت گئی تو ہم یہ کام کریں گے اور اس میں مریم نواز آگے ہوں گی” مسلم لیگ (ن)نے ایک ایسا منصوبہ بنا لیا جس کاعمران خان نے سوچا بھی نہ ہو گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اپنے بعض رہنمائوں کی جانب سے الیکشن 2018کا بائیکاٹ کرنےکی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ (ن)کے بعض رہنمائوں نے اپنی پارٹی قیادت کو تجویز پیش کی تھی کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات، گرفتاریوں اور نااہلی کے فیصلے کا

حل یہی ہے کہ پارٹی 2018کے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرے ۔ تاہم شریف برادرا ن نے ایسے رہنمائوں کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عمران خان کےلئے میدان صاف ہوجائے گا اور تحریک انصاف اقتدار میں آجائے گی۔اور یہی سب کچھ عمران خان اور ان کی حمایتی قوتیں چاہتی ہیں۔ تاکہ میدان صاف ہوجائے اور عمران خان وزیراعظم بن جائیں ۔لیگی قیادت نے یہ بھی موقف اپنایا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت اب بھی مضبوط ہے۔اس سے بہتر آپشن یہ ہے کہ الیکشن لڑاجائے چاہے مقتدر قوتیں جتنی بھی گرفتاریاں اور نااہلیاں کر لیں۔ تاہم تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن)لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کرے گی جس کی قیادت مریم نواز کریں گی۔اور پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت کو اسی طرح ٹف ٹائم دیا جائے گا جیسے اس نے مسلم لیگ (ن) کو اس کے دور حکومت میں دیا ۔

FOLLOW US