Thursday September 19, 2024

” صاف پتہ چل رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے” مریم نواز نےلندن سے ایک ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی چونک گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی والدہ کی تیمار داری کےلئے لندن میں موجود مریم نواز کا کئی دنوں کے بعد بیان سامنےآیا ہے جس میں انھوںنے آمدہ الیکشن میں اپنی پارٹی کی کامیابی کا ایک اور دعویٰ کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کیا جارہاہے،لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے، اسی لیے ہدف بنایا جارہا ہے، مریم نواز نے کہا کہ جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو

نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہصرف ن لیگ کو ہی ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ نااہلیاں ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، ہم انشااللہ جیتیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس جائیں گے

FOLLOW US