Thursday September 19, 2024

ممبئی حملوں پر متنازعہ انٹرویو نوازشریف اور سرل المیڈا کے گلے پڑ گیا ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ انٹرویو اور ممبئی حملوں کے حوالے سے قومی سلامتی سے متصادم بیان باز ی پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور صحافی سرل المیڈا کو نوٹس جاری ہو گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے نجی اخبار کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ملکی اداروں کے خلاف گفتگو کی اور ملکی راز افشاءکیے ۔

FOLLOW US