Thursday September 19, 2024

ریحام خان نے پہلی بار جمائمہ خان کے حوالے سے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا ایسی بات کہہ دی کہ کپتان غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں کہ ان میں اور جمائمہ خان میں بہت زیادہ فرق ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں بالکل بھی نہیں چاہتی کہ میرا جمائمہ خان یا کسی اور سے موازنہ کیاجائے ۔ کیونکہ ایساکوئی بھی موازنہ ہوہی نہیں سکتا۔ مجھے فخر ہے کہ میں جمائما کی

طرح نہیں ہوں، ریحام خان نے کہا کہ میں کوئی یہودی یا مغربی خاتون نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھ میں اور جمائما میں بہت فرق ہے، میں مختلف خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، ریحام خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے شادی ایک مختلف نیت سے کی جبکہ میری شادی اور طلاق بھی مختلف حالات میں ہوئی، ریحام خان نے کہا کہ میں کسی طرح بھی نہیں چاہتی کہ لوگ جمائما یا مجھ میں کوئی مشابہت دیکھیں یا ہمیں ملانے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی، اپنے باپ یا اپنے شوہر پر بوجھ نہیں بنی۔ میں اپنا کماتی ہوں اور اپنا کھاتی ہوں، ریحام خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے میری کتاب انتخابات سے پہلے ہی آ جائے گی، انہوں نے کہاکہ میں کتاب کو شائع کروانے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں اور جمائما دو مختلف خواتین ہیں۔میں اپنا کماتی ہوں اور اپنا کھاتی ہوں، ریحام خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے میری کتاب انتخابات سے پہلے ہی آ جائے گی، انہوں نے کہاکہ میں کتاب کو شائع کروانے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں اور جمائما دو مختلف خواتین ہیں۔

FOLLOW US