Thursday September 19, 2024

اہور میں مسلم لیگ (ن)شدید مشکلات میں گھر گئی کپتان نے جاتے ہی بہت بڑی وکٹ گرا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کو الیکشن سے قبل اپنے ہوم گرائونڈ لاہور میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک جانب مختلف حلقوں کے امیدواروں کی رد و بدل سے ووٹروں کو حیران کن صورتحال درپیش ہے دوسری جانب ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر کئی اہم شخصیات پارٹی قیادت سے مسلسل ناراض ہو کر سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہی ہیں۔ ایک اور اہم شخصیت نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شعیب خان نیازی جو کہ اپنی جماعت سے .

ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ناراض تھے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطاب کے بعد شعیب خان نیازی کے گھر جائیں گے جہاں پر لیگی رہنما شعیب خان نیازی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے

FOLLOW US