Friday September 20, 2024

عمران خان نے ایک ایسی جگہ پر جا کر سجدہ کر ڈالا کہ خاتون سیاستدان نے انھیں کھری کھری سناڈالیں حدیث مبارکہ کو حوالہ بھی دے ڈالا، سوشل میڈیا پر بھی کپتان پر تنقید شروع ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی روحانی شخصیات سے عقیدت اور مزارات اور خانقاہوں کے حوالے سے عقیدہ بھی اکثر خبروں کی زینت بنا رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں عمران خان بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دی اور وہاں جا کر فرش کو چومتے ہی انھوںنے سجدہ کر ڈالا جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ۔۔عمران خان نے دربار بابا فرید گنج شکر پر

پھولوں کی چادرچڑھائی ،نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کے لیے دعائیں بھی کیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دیتے ہوئے سجدہ کیا تو سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے خوب تنقید کی جبکہ تحریک انصاف کی سابقہ رہنما فوزیہ قصوری بھی میدان میں آگئیں اور لوگوں کو خبردار کردیا ٗمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوزیہ قصوری نے ایک حدیث نبوی شیئر کی جس کے مطابق ’’رسول اللہؐنے فرما یا کہ تم سے اگلوں نے قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا ،خبردار!تم قبروں کو سجدہ گاہ نہ بنانا‘ میں تمہیں منع کرتا ہوں ‘‘۔

FOLLOW US