Thursday September 19, 2024

مسلم لیگ (ن ) کے پائوں لاہور میں بھی ڈگمگانے لگے تحریک انصاف سے شکست کے ڈر سے ایک بار پھر اپنے تگڑے امیدوار بدل ڈالے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا خوف ،ن لیگ کی قلابازیاں،لاہور کے دو اہم حلقوں سے (ن) لیگ کے امیدوار پھر تبدیل، حیرت انگیز اعلان کردیاگیا، لاہور کے دو اہم حلقوں سے (ن) لیگ کے امیدوار پھر تبدیل، این اے 125 سے وحید عالم اور این اے 133 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم پر سیاسی جماعتیں ابھی تک تذبذب اور مشکلات کا شکار ہیں۔ لاہور کے دو اہم حلقوں سےمسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز کو این اے 127سے ٹکٹ جاری ہونے کے بعد این اے 125وحید عالم کے

حوالے کر دیا گیا ہے۔ وحید عالم پہلے این اے 133سے امیدوار تھے، اب وہاں پرویز ملک قسمت آزمائی کریں گے۔اس کے علاوہ خواجہ عمران نذیر کوپی پی 153، رانا احسن شرافت کوپی پی 158 اور عمران جاوید کو پی پی 170سے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ن لیگ کو لاہور میں اس بار تحریک انصاف سے انتہائی سخت مقابلے کا سامنا ہے

FOLLOW US