Thursday September 19, 2024

پاکستانی موبائل صارفین کیلئے دھماکے دار خوشخبری ۔۔ کارڈ لوڈ کروانے پر پورا لوڈ ملنے کے بعد ایک اور ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی خوشی سے ناچنے لگے ۔۔ جان کر آپ بھی کہیں گے چیف جسٹس آپ کاشکریہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ موبائل کارڈز پر ٹیکس معطلی سے مزید کچھ دن فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ معروف ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں موبائل فون کے کارڈز پر عائد ٹیکس کی معطلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے موبائل صارفین کو کافی ریلیف ملا تھا اور صارفین نے

سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوب سراہا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر سروس چارجز ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کو معطل کیا جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس د یئے کہ ٹیکس دہندہ اور نادہندہ کے درمیان فرق واضح نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، آئین کے تحت امتیازی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔ 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 38.64 پیسے وصول کیے جاتے ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر سروس چارجز ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کو معطل کر تے ہوئے کہا کہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی سے متعلق ایک جامع پالیسی بنائی جائے۔ اس خبر کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ موبائل صارفین کو یہ ریلیف صرف 15 دنوں کے لیے ہی دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، میڈیا ذرائع کے مطابق اس معاملے پر جامع پالیسی مرتب ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے تاحکم ثانی موبائل صارفین کو یہ ریلیف ملتا رہے گا اور موبائل کارڈز پر عائد تمام ٹیکسز معطل رہیں گے۔ اس بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے حکم میں موبائل فون کارڈز پر عائد چند ٹیکسز معطل جبکہ چند کو لاگو کیا جائے گا لیکن فی الوقت اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس کیس کی سماعت اگلے ہفتے ہو گی جس کے بعد موبائل کارڈز پر عائد ٹیکسز سے متعلق دوسرا حکم جاری کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عید سے قبل ہی سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر عائد تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے بعد تب سے اب تک موبائل فون صارفین کو 100 روپے کا موبائل کارڈ لوڈ کرنے پر پورے 100 روپے کا ہی بیلنس موصول ہو رہا ہے۔

FOLLOW US