Friday September 19, 2025

“جب میں شہبازشریف کو کہتاتھا کہ ماڈل ٹائون میں قتل عام کرنے والا کون ہے تو آشروع کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)سے منحرف ہونے والے زعیم قادری نے پارٹی قائدین کے خلاف اپنے انکشافات اور بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں زعیم قادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون سانحہ پر میں اکثر اپنی قیادت سے کہا کرتا تھا کہ اگر ہم لوگ خود ذمہ دار نہیں ہیں تو ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔ جس پر شہبازشریف ہمیشہ آگے سے کہتے تھے کہ خدا کی قسم ! میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔

میں قرآن اٹھانے کےلئے تیار ہوں۔ میں پھر کہتا کہ قرآن اٹھانے کےلئے نہیں کہہ رہا ۔یہی کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ ذمہ دار نہیں ہیں تو پھر آپ کی ذمہ داری ان لوگوں کو پکڑنا ہے جنھوںنے یہ قتل عام کیا ۔ جس پر مجھے سائیڈ لائن کر دیا جاتا تھا اور جتنے بھی درباری تھے وہ کہتے تھے کہ چھوڑیں سب ٹھیک ہے۔