Friday September 20, 2024

حنیف عباسی نے نوازشریف کو ایک بار پھر دھوکا دے ڈالا نجی ٹی وی چینل پر ایسا کام کر ڈالا جو آج تک کبھی نہیں ہوا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماحنیف عباسی نے ایک بار پھر مشکل وقت میں نوازشریف کو جھٹکا دے ڈالا ہے۔ نوازشریف کی برطانیہ میں جائیدادوں کے حوالے سے ایک برطانوی اخبار میں کیے جانے والے دعوے پر مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی کوپارٹی کا موقف بتانے کےلئے دنیا ٹی وی کے پروگرام آن دی فرنٹ میں شرکت کےلئے آنا تھا لیکن حنیف عباسی پروگرام میں نہیں پہنچے ۔ پروگرام کے اینکر کامران شاہد کا کہنا ہے کہ ایسا 12سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے میرے پروگرام میں نمائندگی کے لئے کوئی نہیں آیا۔ کامران شاہد کاکہنا تھا کہ ا س

حوالے سے حنیف عباسی کو مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ پروگرام میں نہیں آئے اور اس حوالے سے پروگرام کے دور ان بھی باربار ان سے رابطہ کیا گیا مگر وہ پروگرام میں شامل نہ ہوسکے

FOLLOW US