Friday September 20, 2024

حسن نواز حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نےنوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور ان کے سمدھی اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستا ن لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق لندن میں موجود حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ سمیت تین ریفرنسز میں

شریک ملزم ہیں جبکہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔نیب اس حوالے سے متعلقہ فورم پر تینوں ملزمان کی وطن حوالگی کے لیے درخواست جمع کرائے گا درخواست میں ملزمان کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے جائیں گے

FOLLOW US