Thursday September 18, 2025

نیب ہیڈکوارٹر کو دھماکے سے اڑادینے کی دھمکی، لرزہ خیز خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی بھی ذات سے مجھے کوئی ڈرنہیں ہے ۔ میگا کرپشن سکینڈل کو اوپن کرتے ہی نیب ہیڈکوارٹر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن کسی کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔ آنے والے دنوں میں میگا کرپشن کیسز کے اکثر مقدمات ریفرنس کی صورت میں احتساب عدالتوں میں ٹھوس

شواہد کے ساتھ اور قانون کی مطابق دائر کردیئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیب لاہور بیورو کے دورہ کے موقع پر اجلاس کے دوران کیا۔ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جانب سے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ نیب لاہور کی کارکردگی انتہائی متاثرکن ہے ،18 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرتے ہوئے متاثرین کو لوٹائے ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیب لاہور میرٹ اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہیگا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا اور انکی گرد صاف کی جسکی وجہ سے میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ،آنے والے دنوں میں میگا کرپشن کیسز کے اکثر مقدمات ریفرنس کیصورت میں احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کے ساتھ اور قانون کیمطابق دائر کردیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈکوارٹر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی مگر زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ،بدعنوانی کیخلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا