اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی جانب سے قومی اسمبلی کے مزید حلقوں پر اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ کیپٹن صفدر سمیت کئی اہم رہنمائوں کے ٹکٹ کا بھی فیصلہ ہو گیاہے کیپٹن صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے۔ما نسہرہ کے حلقہ این اے 13 سے سردار شاہ جہان ، این اے 15 ایبٹ آباد سے مرتضی عباسی ، این اے 16 سے سردرار شہریار مہتاب ، این اے 17 ہری پور سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ پی پی 14 فیصل آباد سے شیخ اعجاز کو مسلم لیگ (ن )کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
